eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

ہمیں پاکستانی عوام کے ساتھ ہوناچاہیے کیونکہ ان کی جمہوریت کو شدید خطرہ ہے

امریکی کانگریس رکن راشدہ طلیب کا کہنا کہ پاکستانی عوام کو الیکشن میں بغیر کسی مداخلت کے اپنے لیڈرز کا خود انتخاب کرنےکے قابل ہونا چاہیے۔

راشدہ طلیب نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پاکستان میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں پاکستانی عوام کے ساتھ ہوناچاہیے کیونکہ ان کی جمہوریت کو شدید خطرہ ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ پاکستانی عوام کو الیکشن میں بغیر کسی مداخلت کے اپنے لیڈرز کا خود انتخاب کرنےکے قابل ہونا چاہیے اور امریکا کو یہ یقینی بنانا چاہیےکہ ہمارےٹیکس، ڈالرز کسی ایسے شخص کے پاس نہ جائیں جو اسے نقصان پہنچائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی جس کے نتائج سامنے آنے کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

اس مرتبہ ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدوار میدان میں اترے، 882 خواتین امیدوار اور 4 خواجہ سرا بھی جنرل نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں، قومی اسمبلی کے لیے5121 امیدوار میدان میں ہیں۔

https://twitter.com/RepRashida/status/1755651335943344201?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1755651335943344201%7Ctwgr%5Ec53dddac5ae06fb7bc7c49eb2d4007556a5bf674%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1318648

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button