دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دونوں کمانڈروں کے درمیان تبادلہ خیال
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی کے بدلتے ہوئے منظرنامے پر تبادلہ خیال کیا جس میں دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں فوجی تعاون میں اضافہ، مشترکہ سرحد پر سیکیورٹی میکانزم کو بہتر بنانا اور سرحدی علاقوں کو تجارتی اور اقتصادی رابطوں کے زونوں میں تبدیل کرنے کی راہیں تلاش کرنا شامل ہیں، جس سے علاقائی استحکام اور خوشحالی میں مدد ملے گی۔
فیلڈ مارشل کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا جس میں ایرانی مسلح افواج کے ایک معزز دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
قبل ازیں آرمی چیف نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پیشکیان سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف ترکی، ایران اور آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں۔