پاکستان بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز اچانک ڈاؤن ہو جانے کے سبب کروڑوں صارفین اذیت میں مبتلا ہوگئے۔
پچھلے چند گھنٹوں سے صارفین کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک، ایکس (سابق ٹوئٹر)، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
علاوہ ازیں، یوٹیوب کی سروس بھی انتہائی سست ہے۔
یاد رہے کہ 17 دسمبر 2023 کو بھی ملک کے مختلف شہروں میں سوشل میڈیا نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک، ایکس، انسٹاگرام اور ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب کے ڈاؤن ہونے سے صارفین ان تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے تھے۔
اس کے علاوہ ، انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے سے صارفین کو دیگر ویب سائٹ پر بھی رسائی میں مشکلات کا سامنا تھا۔