eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی انتخابات الیکشن ایکٹ کے مطابق نہیں کروائے۔

پشاور ہائیکورٹ نے گذشتہ روز پی ٹی آئی کو  بلے کا نشان واپس دینے کا فیصلہ دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button