eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

یمن کے عوامی رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی کا خطاب، غزہ کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

یمن کے عوامی رہنما سیدعبدالملک بدرالدین الحوثی نے فلسطین کی آزادی کو اس کے ملکوں کا حق اور غزہ کے بارے میں مغرب کے موقف کو شرمناک قرار دیا ہے۔

یمن کے عوامی رہنما سید عبد الملک الحوثی نے جمعرات کی رات اپنی ایک تقریر میں کہا کہ اسرائيل نے غزہ میں بہت سے رہائشی محلوں کو پوری طرح سے تباہ کر دیا ہے اور وہ نسلی تصفیہ کے جرم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی قوم کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ظلم کے خلاف کھڑی ہو اور اپنے وطن کو آزاد کرائے۔

 انہوں نے کہا کہ غزہ کے بارے میں مغرب کا موقف شرمناک ہے اور یہ در اصل ان کے لئے ایک اور رسوائی ہے۔

یمن کے عوامی رہنما نے کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم کے باوجود، امریکی اور برطانوی، غزہ میں جنگ بندی کی مخالفت کر رہے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسرائيل سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button