eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

کراچی میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کا ایک اور واقعہ

نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں راہ چلتی خاتون کیساتھ موٹر سائیکل سوار کی غیر اخلاقی حرکت کا واقعہ پیش آیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیباحرکت کرنے کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا۔

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں راہ چلتی خاتون کیساتھ موٹر سائیکل سوار نے غیر اخلاقی حرکت کی ، خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔

فوٹیج میں خاتون کو گلی میں اپنے بچے کے ہمراہ جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ اسے میں موٹر سائیکل سوار شہری خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کر کے فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی نے شکایت درج نہیں کرائی، فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

گذشتہ سال ستمبر میں بھی نارتھ کراچی سیکٹر 11بی میں موٹرسائیکل سوار اوباش نے خاتون کو ہراساں کیا تھا، خاتون کو ہراساں واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تھی ، فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضح دیکھا جاسکتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button