eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

شفقت محمود اور فرخ حبیب انتخابات سے کیوں دستبردار ہوئے؟

رہنما پاکستان تحریک انصاف شفقت محمود اور رہنما استحکام پاکستانی پارٹی فرخ حبیب 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے دستبردار ہوگئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر شفقت محمود نے اپنے بیان میں بتایا کہ میں نے این اے 128 اور پی پی 170 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے لیکن اب الیکشن سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

شفقت محمود نے بتایا کہ میں کسی بھی سیٹ سے امیدوار نہیں ہوں۔

ادھر، رہنما آئی پی پی فرخ حبیب نے بھی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا۔ فرخ حبیب نے این اے 101، 102 اور پی پی 115، 114 سے کاغذات جمع کروائے تھے۔

ان کے وکیل نے بتایا کہ فرخ حبیب نے ذاتی وجوہات پر کاغذات واپس لے لیے، ان کی دستبرداری کی کوئی سیاسی وجہ نہیں ہے۔

https://twitter.com/Shafqat_Mahmood/status/1745778293633093983?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1745778293633093983%7Ctwgr%5Ea65461f8c90b1bb4a39818fb0e655937536fda91%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fshafqat-mehmood-farrukh-habib-withdraw-nomination-papers%2F

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button