سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے بلا چھیننا نامناسب ہے۔
سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے لاہور کے الحمرا ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور بانیٔ پی ٹی آئی جس کو کہیں گے لوگ اسے ووٹ دیں گے۔
سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ 2018ء میں بانیٔ پی ٹی آئی پر اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ تھا۔