جماعت اسلامی کراچی کے تحت شارع فیصل پر غزہ مارچ ہوا۔ جس سے صدر مجلس وحدت مسلمین سندھ علامہ باقر عباس زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم شاہراہ فیصل پر انبیاء کی سرزمین کے تحفظ کےلیے جمع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اہل غزہ اور فلسطین نے طوفان اقصیٰ سے اسرائیل کے بتوں کو پاش پاش کیا۔
علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ اہل غزہ کی قربانیاں اور شہادتیں مسجد اقصیٰ کو آزاد کروائیں گی۔
اس موقع پر جے یو آئی یوتھ کراچی کے صدر ہاشم یوسف ابدالی نے غزہ ملین مارچ سے خطاب میں کہا کہ غزہ و فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے سو دن مکمل ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج تک اسرائیل اہل غزہ اور فلسطینی مسلمانوں کو شکست نہیں دے سکا ہے۔