eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

نواں کوٹ سے 5 سالہ بچی اغوا، فوٹیج منظر عام پر آگئی

لاہور کے علاقے نواں کوٹ سے 5 سالہ بچی اغوا، بچی کو لے جانےوالے اغواکار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس کے باوجود پولیس حرکت میں نہ آسکی۔

لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں 5 سالہ آرزو ساجد نام کی بچی گھرسے دکان پر بسکٹ لینے کیلئے نکلی اور نامعلوم ملزم بچی کو اغواکر کے لے گیا۔بچی کو اغوا کر کے لے جانے والے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

ملزم کو بچی کو اٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم پولیس کی کارروائی صرف مقدمہ درج کرنے تک محدود ہے۔

ملزم کی واضح فوٹیج سامنے آنے کے باوجود بھی پولیس ملزمان کوگرفتار کر کے بچی کو بازیاب نہ کراسکی ہے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او نواں کوٹ کا جہان پاکستان سے بات کرتے ہوئے کہنا تھاکہ فوٹیج مل چکی ہے ملزم کی تلاش جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button