eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

پولیس اور انتظامیہ نے دانیال عزیز کا جلسہ روک دیا

شکرگڑھ میں پولیس اور انتظامیہ نے دانیال عزیز کا انتخابی جلسہ روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی آزاد امیدوار دانیال عزیز کا جلسہ جاری تھا کہ اس دوران پولیس نےجلسہ گاہ کا اسٹیج، کرسیاں اٹھوا کر لائٹیں بند کرا دیں۔

ڈی ایس پی سرکل رائےاحسان کا کہنا ہے کہ جلسے کیلئے اجازت نامہ نہیں تھا اس لئے روکا گیا، امن وامان کےپیش نظرانتخابی  جلسے کیلئےاجازت نامہ ضروری ہے۔

دنیال عزیز ساتھیوں کےہمراہ جلسہ گاہ پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نےکہا بغیر اجازت جلسہ نہیں کر سکتے ہم کل اجازت لیکر قانون کےمطابق دوبارہ جلسہ کریں گے ہم انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ ٹکٹ نہ ملنے پر دانیال عزیز آزاد امیداور کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ مسلم لیگی آزاد امیدوار دانیال عزیز کا شہر میں پہلا انتخابی جلسہ تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button