eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

انتخابات سے قبل پیٹرول کی قیمتیں بدلنے کا امکان

8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اور زرائع کے مطابق اس بار اضافے کا امکان ہے۔

انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اس بار نگران حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا قوی امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے 31 جنوری سے 15 فروری تک کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا سکتا ہے تاہم اس سے متعلق حتمی فیصلہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز کے بعد کیا جائے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے تو یہ یکم نومبر 2023 کے بعد پہلا اضافہ ہو گا۔

پیٹرولیم مصنوعات پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بار صورتحال مختلف ہو گی کیونکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مشرق وسطیٰ میں حوثی باغیوں کے بحرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کے باعث تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافے کا اثر پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت پر پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button