حزب اللہ عراق نے ایک بیان میں زور دے کر کہا ہے کہ وہ غاصب امریکی فوجیوں پر کاری ضربیں لگاتی رہے گی۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق عراق کی کتائب حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ الحشدالشعبی اور عراقی سیکورٹی فورسز کے مراکز پر جاری امریکی حملوں کے جواب میں دفاعی توازن میں تبدیلی کی ضرورت تھی جسے علاقے اور عراق میں غاصب فوجیوں کے اڈوں اور اس کے مفادات پر جوابی کارروائیوں کا دائرہ بڑھا کر انجام دیا جائے گا۔
حزب اللہ عراق نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ امریکی دشمن نے جرف النصر ، القائم اور طربیل میں الحشدالشعبی کے مرکز پر بمباری کر کے ایک اور جرم کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور کئی زخمی ہوگئے ۔
حزب اللہ عراق نے مزید کہا کہ غاصب امریکی فوجی جب تک عراق اور علاقے سے باہر نہیں نکل جائيں گے اس وقت تک ان کے خلاف شدید حملے جاری رہيں گے۔