eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

کیس کی سماعت پر جج کی عمران خان سے بد تمیزی ، شاہ محمود نے فائل دے ماری

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران شاہ محمود قرشی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت شروع کی تو اس دوران وکلاء صفائی کورٹ روم میں موجود نہیں تھے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین وکلاء کی غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور وکلاء صفائی کو تیسری بار حاضری یقینی بنانے کی مہلت دے دی۔اس دوران کسی بات پر شاہ محمود قُریشی نے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل سے فائل چھین کر دیوار پر مار دی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے شاہ محمود قریشی کی بدتمیزی پر انہیں وارننگ دی۔

جس کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بھی بانی پی ٹی آئی سے بدتمیزی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button