eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو 5 سال کیلیے نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی عام انتخابات کے لیے نااہل قرار دیے گئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 63 ون کے تحت شاہ محمود قریشی کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت شاہ محمود قریشی کو 10 سال کی سزا دے چکی ہے۔

واضح رہے کہ سائفر کیس میں سزا کی بنیاد پر شاہ محمود قریشی کو عام انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button