eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

موسلادھار بارش، حب کینال میں شگاف پڑ گیا

گزشتہ رات کی موسلادھار بارش اور حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث حب کینال میں شگاف پڑ گیا۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق حب کینال میں شگاف پڑ گیا ہے، جس کے باعث شہر کو عارضی طور پر حب کینال سے پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے ہنگامی بنیادوں پر کینال کی مرمت مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، مرمتی کام اگلے 72 گھنٹوں میں مکمل ہوگا۔

ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ڈسٹرکٹ کیماڑی میں حب کینال سے پانی کی فراہمی معطل ہوگی، اور متعلقہ علاقوں میں کے تھری کی متبادل لائن سے پانی کی فراہمی کی جائے گی، شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے پانی کا استعمال احتیاط سے کریں۔

واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے التماس کی ہے کہ پانی کا ذخیرہ کر لیں تاکہ انھیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button