eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

سب سے کم عمر امیدوار کا تعلق کس پارٹی سے ہے؟

 پی ایس 102 کراچی سے پیپلزپارٹی کی سب سے کم عمرامیدوارعقربہ فاطمہ میدان میں ہیں، 26 سالہ عقربہ فاطمہ کا کہنا ہے سیاست میں آنے کا مقصدعوام کی خدمت کرنا ہے۔

پاکستان میں انتخابات کا انعقاد کل ہونے جارہا ہے ، مگر مسائل وہی کے وہی ہے، عوام اب پرانے سیاسی دعووں کو سُن کر تھک چکی ہے ایسے میں ایک نیا چہرہ سیاسی میدان میں اترا ہے۔

پیپلزپارٹی نے پی ایس 102 کراچی سے عقربہ فاطمہ کو میدان میں اتارا ہے ، جو پیپلزپارٹی کی سب سے کم عمرامیدوار ہیں۔

عقربہ کا کہنا تھا کہ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ نوجوان طبقہ راؤنڈ ٹیبل پر بیٹھ کر فیصلے لے، پاکستان کی نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے، اس لیے ان کو بااختیار بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، اب دیکھنا ہوگاعوام نئے چہروں کوموقع دیتی ہے یاپرانے لوگوں کو منتخب کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button