eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

الیکشن کے نتائج جاری، صدرِ مملکت عارف علوی نے ذو معنی پیغام شیئر کردیا

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایکس پر ذو معنی پیغام شیئر کیا ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر علوی نے ایکس کے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’اگر ہم اپنے آپ کو گڑھے میں پائیں تو حکمت کاتقاضا ہےکہ اللّٰہ سے مدد مانگیں اور کم از کم مزید کھدائی بند کر دیں۔‘

واضح رہے کہ صدرِ مملکت نے یہ ذو معنی پیغام الیکشن نتائج کی آمد کے موقع پر سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں گزشتہ روز ہونے والی پولنگ کے نتائج تاحال موصول ہو رہے ہیں۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں کی تعداد اب تک زیادہ کامیاب ہوئی ہے۔

https://twitter.com/ArifAlvi/status/1755847129946292580?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1755847129946292580%7Ctwgr%5Ef74d9ea8b13139f2d787d7357ac906f5248801ed%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1318650

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button