eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑنے والے شہزاد فاروق گرفتار

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑنے والے شہزاد فاروق کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے این اے 119 لاہور III سے مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑنے والے آزاد امیدوار شہزاد فاروق کو گرفتار کر لیا ہے، شہزاد فاروق اور دیگر 12 افراد آر او دفتر کے باہر انتخابی نتیجے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ شہزاد فاروق نے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فارم 47 کے مطابق مریم نواز نے الیکشن میں 83 ہزار 855 ووٹ لیے تھے جب کہ شہزاد فاروق نے 68 ہزار 276 ووٹ لیے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button