eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

نو مئی جیسا واقعہ دہرانے کی نئی سازش ہو رہی ہے٬ نیا انکشاف

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ چند لوگ 9 مئی جیسے واقعے کی دوبارہ منصوبہ بندی کررہے ہیں، 9 مئی واقعےکو دوبارہ دُہرایا گیا تو سخت ردعمل ہوگا۔

گلبرگ لاہورمیں میڈیکل اسٹورڈپو ویئر ہاؤس کے افتتاح کے موقع محسن نقوی کا کہنا تھاکہ الیکشن بہترین ماحول میں ہوئے، انتخابات کے نتائج پر اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا اپنا ووٹ بھی ماڈل ٹاؤن کے بجائے ریواز گارڈن میں تھا، اس پرالیکشن کمیشن کو لکھ رہا ہوں، انتخابات والےدن موبائل فون سروس بندکرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button