eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

کیا عمران خان پیپلز پارٹی کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہو گئے؟

بانی پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط کو آگے بڑھایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت کی تشکیل کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے عمر ایوب ہمارے امیدوار ہوں گے۔

اسد قیصر اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آدیالہ جیل پہنچے تھے۔

اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی سے موجودہ سیاسی صورتحال اور اتحادیوں سےمتعلق بات کی۔

اسد قیصر نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button