eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

فیصل واوڈا کا مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے جے یو آئی ف کے سربراہ کے بیان پر کہا کہ مولانافضل الرحمان نے جارحانہ باتیں کی لیکن آصف زرداری منالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا  نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہ مولانافضل الرحمان نے جارحانہ باتیں کی لیکن آصف زرداری منالیں گے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کاآخری اقتدار نظر آرہاہے، ایم کیوایم آئندہ سیاست میں رہےگی پاور میں نظر نہیں آرہی، پیپلزپارٹی موجود رہےگی لیکن اسے بھی کافی نقصان ہوگا۔

سابق وزیر نے کہا کہ آئندہ ایک دوسال میں گندانظام چھٹ جائےگااچھا نظام آئےگا، آئندہ الیکشن موجودہ الیکشن سے بہترہوں گے،اچھانظام آئے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی بار اچھی فصل لگاتے ہیں لیکن طوفان فصل اجاڑ دیتا ہے، اکڑے ہوئے درخت اورگھاس میں فرق ہے، طوفان آتا ہے تو اکڑے ہوئے درخت گر جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button