eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

روس کا یوکرین کے ایک اور اہم شہر پر قبضہ

روس نے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے یوکرین کے ایک اور اہم شہر ایودیو پر قبضہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی فوج سے لڑائی میں ڈیڑھ ہزار یوکرینی اہلکار مارے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈونیسک کے شمالی شہر پر قبضہ کرنل جنرل موردویو چوف کی قیادت میں ہوا۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایودیو کا شہر آزاد کرانے سے مزید آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق ڈونیسک کے دارالحکومت پر یوکرینی حملے روکنا ممکن ہوگیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے شہر پر قبضے کو اہم فتح قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button