eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

چاہت فتح علی خان نے بھی پی ایس ایل کا گانا ریلیز کر دیا

عام انتخابات میں ناکامی کے بعد استاد نصرت فتح علی خان کے مداح شوقین گلوکار استاد چاہت فتح علی خان نے پی ایس ایل کا ترانہ پیش کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر استاد چاہت فتح علی خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پی ایس ایل کا ترانہ ’پھر پی ایس ایل کا میچ ہو‘ جاری کردیا۔

انہوں نے اپنے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اسلام و علیکم جی، پھر پی ایس ایل کا میچ ہو گانا جاری کردیا ہے
تاہم ایک غلطی کی وجہ سے انہیں یہ گانا دو مختلف حصوں میں جاری کرنا پڑا۔

مشہور بھارتی گانے ’ہم تم ایک کمرے میں بند ہوں‘ کی طرز پر جاری کئے گئے اس گانے میں شوقین گلوکار یکے بعد دیگر پی ایس ایل کے تمام فرینچائجز کا نام لیتے ہیں لیکن ’کراچی کنگ‘ اور ’کوئٹہ گلیڈیرز‘ کو بھول جاتے ہیں۔
https://x.com/chahat_fateh/status/1758582045448749338?s=20

گانا جاری کرنے کی کچھ ہی دیر بعد اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے فوراً ہی دوسرا گانا صرف ’کراچی کنگ‘ اور ’کوئٹہ گلیڈی ایٹرز‘ کے لیے جاری کر دیا
https://x.com/chahat_fateh/status/1758582591324885352?s=20
واضح رہے پی ایس ایل کا 9 ایڈیشن آج سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے۔

افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button