eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

دنیا بھر میں کتنے پاکستانی قید ہیں؟

دنیا بھر کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات قائمہ کمیٹی میں پیش کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا ولید اقبال کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت خارجہ کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 23ہزار 456 پاکستانی دنیا بھر کی جیلوں میں قید ہیں جن میں سے 15ہزار 587 پاکستانیوں کو سزائے ہوچکی ہے۔

حکام نے کہا کہ عالمی عدالتوں میں7ہزار سے زائد پاکستانیوں کے کیسز زیرسماعت ہیں پاکستانی مشرق وسطیٰ کے ممالک میں قید ہے، بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد  706 ہے۔

سعودی عرب کی جیلوں میں 12156 پاکستانی قید ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات میں قید پاکستانیوں کی تعداد5292 ہیں۔ امریکا میں 44 اور برطانوی جیلوں میں 330 پاکستانی قید ہیں۔

چین کی جیلوں میں  قید پاکستانیوں کی تعداد 400 ہے جب کہ یونان میں جیلوں میں 811پاکستانی قید ہیں۔

وزارت داخلہ حکام نے قیدیوں کے تبادلوں پر ہونے والے معاہدوں سے متعلق بتایا کہ پاکستان کا 11ممالک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کامعاہد ہ ہے چین، آذر بائیجان، ایران، جنوبی کوریا، سری لنکا کےساتھ معاہدہ ہے۔

اسی طرح سعودی عرب، تھائی لینڈ، ترکی، برطانیہ، یواےای کےساتھ معاہدہ ہے۔

کمیٹی نے کہا کہ وزارت داخلہ پر زنر ٹرانسفر ایگریمنٹ کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کرے، وزارت خارجہ 90روز میں یونیفارم قونصلر پروٹیکشن پالیسی مرتب کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button