برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے سنہء 2000 میں انکشاف کیا کہ صدام حسین نے قرآن مجید کا ایک مکمل نسخہ اپنے خون سے لکھوایا تھا۔
بی بی سی کے مطابق عراقی صدر نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر حکم دیا کہ ان کے خون سے قرآن مجید لکھا جائے۔
بی بی سی کی رپورٹ میں عراقی ٹی وی اور اخبارات کے حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا کہ صدام حسین نے یہ خصوصی نسخہ خدا سے اظہار تشکر کے طور پر تیار کروایا۔
میڈیا کو جاری کئے گئے ایک خط میں انہوں نے لکھا کہ ان کی زندگی انتہائی خطرناک حالات میں حادثات سے مقابلہ کرتے ہوئے گزری تھی اور اس دوران ان کا بہت سا خون بہہ سکتا تھا لیکن وہ محفوظ رہے، اور اس بات پر خدا کا شکر ادا کرنےکیلئے وہ اپنے خون سے قرآن مجید لکھوانا چاہتے تھے
اس نسخے کی تیاری میں کل تین سال کا عرصہ لگا۔ اعلیٰ عراقی حکام کے مطابق تقریباً 336000 الفاظ کو تحریر کرنےکیلئے کافی مقدار میں خون کی ضرورت پیش آئی