سینیٹ اور صدارتی انتخابات کا شیڈول تیار کر لیا گیا۔ سینیٹ انتخابات کےلیے پولنگ مارچ کےوسط میں ہو گی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب مارچ میں کرائےجانےکا امکان ہے جس کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی منظوری کے بعد صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری ہو گا۔
سینیٹ انتخابات کے بعد صدارتی انتخابات کرائےجائیں گے۔ سینیٹ انتخابات کامجوزہ شیڈول بھی تیار کیا گیا ہے جس میں انتخابات 10مارچ سے پہلے منعقدہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری ہوگا۔
مجوزہ شیڈول منظوری کےلیے کمیشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔ سینیٹ کے نصف ارکان 11 مارچ کو ریٹائرہوجائیں گے۔