eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

پنجاب اسمبلی اجلاس میں تاخیر، پولیس کی بھاری نفری تعینات

پنجاب اسمبلی کا آج صبح 10 بجے بُلایا جانے والا اجلاس تاحال شروع نہ ہوسکا۔ اسپیکرسردار سبطین خان کچھ دیر قبل اسمبلی پہنچے ہیں۔ آج اجلاس میں کامیاب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے جس کے بعد نئے اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ وزیراعلیٰ کا انتخاب اگلے مرحلے میں ہوگا۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظراسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

پنجاب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خاں کریں گے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے طلب کیا گیا تھا جس کا آغازاسپیکراسمبلی کے نہ پہنچنے کے سبب تاحال نہیں ہوسکا۔ اس سے پہلے مسلم لیگ (ن) نے بھی پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کررکھا تھا۔

اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ اسپیکر اجلاس شروع کرنے سے گریزاں ہیں کیونکہ پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دیے جانے کے باعث ایوان میں تعداد پوری نہیں ہے۔

اسمبلی اجلاس کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا تھا تاہم نگران حکومت نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو زبانی طور پر آگاہ کیا۔

نومنتخب اراکین اسمبلی حلف برداری کے لیے اسمبلی پہنچ رہے ہیں،صرف کامیاب امیدواروں اور کارڈ رکھنے والوں کو ایوان میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔
سیکیورٹی کلیئرنس کے باعث ایک گاڑی میں صرف ایک منتخب رکن کو اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

پولیس کی جانب تمام امیدواروں کی مکمل جانچ پڑتال اور غیر متعلقہ افراد کو ایوان میں داخلے سے روکا جارہا ہے۔ ایوان کے اندر کیمرہ لے کرجانے کی اجازت نہیں، صرف سرکاری ٹی وی پر اجلاس کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button