eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

افغانستان، ایران کے پہلے ریلوے نیٹ ورک کا افتتاح

افغانستان اور ایران نے اپنے پہلے مشترکہ ریلوے نیٹ ورک کا آغاز کردیا جس کے بعد زرعی مصنوعات سے لدی ایرانی مال گاڑی مغربی افغان صوبے میں داخل ہوگئی۔

ٹرین کا راستہ اب تک ایرانی شہر خواف کو 150 کلومیٹر دور افغان قصبے روزانک سے منسلک کرتا ہے تاہم اسے افغانستان کے تیسرے بڑے شہر ہرات تک توسیع دینے کا منصوبہ ہے۔

7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کے اس منصوبے کا آغاز 2007 میں ہوا تھا جس میں ایران نے افغانستان کے لیے ترقیاتی امداد کی مد میں سرحد کے دونوں اطراف تعمیراتی کام کے لیے فنڈنگ کی۔

خیال رہے کہ ہم ابھی تک امریکہ اور یورپ کے غلامی سے اپنے کو نہیں نکال سکے کیونکہ یہ انکی مرضی کیخلاف ہے وہ نہیں چاہتے کہ ہم ایران کیساتھ یا افغانستان کیساتھ کاروبار کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button