پنجاب اور سندھ کے وزراء اعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا، پنجاب سے مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم نواز اور سندھ سے پیپلز پارٹی کے وزیراعلیٰ کے امیدوار مراد علی شاہ ہیں۔
پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم نواز کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار رانا آفتاب احمد سے ہوگا۔
اسی طرح سندھ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ کا مقابلہ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی سے ہوگا۔
پنجاب میں ن لیگ اور سندھ میں پیپلز پارٹی کو اکثریت حاصل ہونے کے باعث ان کے نامزد امیدواروں مریم نواز اور مراد علی شاہ کی جیت یقینی ہے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ اسپیکر اور انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔