eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

خواتین کی صحت اور خوبصورتی کا راز کس چیز میں پوشیدہ ہے؟ نئی تحقیق

مرد ہوں یا خواتین اچھی صحت کو برقرار رکھنا ہر ایک کے لیے ضروری ہے لیکن یہ بات خواتین کے لیے ان کی منفرد جسمانی اور ہارمونل تبدیلیوں کی وجہ سے خاص اہمیت رکھتی ہے۔

اچھی صحت خواتین کو مکمل زندگی گزارنے ذاتی اور پیشہ ورانہ اہداف حاصل کرنے کے لیے بااختیار بناسکتی ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ وہ زیر نظر مضمون کا بغور مطالعہ کریں۔

بحیثیت خاتون آپ کواپنا زیادہ خیال رکھنا ہوگا، اپنی ذہنی، جسمانی اور جذباتی صحت کو متوازن رکھیں، آپ فٹ نظر آسکتی ہیں لیکن صحت مند نہیں ہیں۔ ا س لیے یہ بات یاد رکھیں، سبزیاں کھانا خواتین کی صحت کے اہم ترین رازوں میں سے ایک ہے۔

ٹفٹس یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک طویل سروے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ خواتین اگر سبزیوں اور پودوں سے پروٹین حاصل کریں تو وہ جان لیوا جان کا روگ بننے والی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتی ہیں کیونکہ مردوں کے مقابلے میں وہ سبزیوں سے زیادہ فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔

اس جامعہ میں واقع جین مائر یوایس ڈی اے ہیومن نیوٹریشن ریسرچ سینٹر فار ایجنگ نے یہ تحقیق امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع کی ہے۔

اس کا خلاصہ یہ ہے کہ درمیانی عمر میں خواتین پودوں سے پروٹین حاصل کریں تو وہ تیزی سےجزو بدن بنتا ہے اور اس سے پڑھاپے میں بھی تندرست رہا جاسکتا ہے۔

اس ضمن میں 48 ہزار سے زائد خواتین سے سیلف رپورٹنگ کے ذریعے سوالنامے بھرے اور اپنی غذائی عادات اور کیفیات کا مفصل احوال پیش کیا۔

جس سے معلوم ہوا کہ جو خواتین سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کرتی رہیں ان میں بلڈ پریشر، ذیابیطس، کینسر اور دیگر دماغی امراض کی شرح بہت کم تھی۔ یہاں تک کہ مچھلی کے پروٹین کے مقابلے میں بھی پھل اور سبزیاں زیادہ مفید ثابت ہوئیں۔

اس کے علاوہ سبزیاں کھانے سے خواتین کی ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں اور اندرونی جلن یا انفلیمیشن بھی کم ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button