پاکستان تحریک انصاف نے ہفتے کے روز پورے پاکستان میں پُرامن احتجاج کی کال دی ہے۔
پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہفتے کو تمام نومنتخب قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیموں کے عہدیدار اور عوام اس احتجاج میں شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ منگل کو اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کو احتجاج کرنے کی کال دی تھی۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ’فارم 47 میں جعلسازی کی پیدوار جعلی حکومت کو عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیا جائے گا۔ کمزور اور مصنوعی حکومت کو اب عوام آڑے ہاتھوں لے گی۔‘