eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل

 پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، واردات میں 5 سے 6 خواتین بھی ملوث ہیں، رقیہ نامی خاتون کی لاش سپر ہائی وے سے ملی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل تھانے کی حدود میں ہونے والے اندھے قتل کا معمہ پولیس نے حل کرلیا، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 50 سالہ رقیہ نامی خاتون کو 14فروری کو کورنگی سے مفت راشن دلانے کے بہانے اغواء کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق رقیہ نامی خاتون کو قتل کرکے لاش سپر ہائی وے پر پھینک دی گئی تھی، ملزمان نے خاتون کے پہنے ہوئے زیورات لوٹنے کی کوشش کی تھی۔

خاتون نے زیورات اتروانے کی کوشش پر شور مچادیا جس پر ملزمان نے اسے قتل کردیا، ملزمان نے اغوا اور قتل کی واردات میں ہائی روف کا استعمال کیا تھا۔

پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ قتل کی واردات میں5سے6خواتین بھی ملوث ہیں، سچل پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے سرکار مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

ملزمان کا گروہ مفت راشن کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹ مار کی نیت سے اغواء کرتا تھا، مقتولہ کے اہل خانہ نے قانونی کارروائی سے انکار کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button