eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں پی ٹی آئی کا احتجاج، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے زیرِ اہتمام عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک کے مختلف شہروں میں جاری ہیں۔

 انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، چکوال، حیدر آباد، دھابیجی، لیہ، کراچی، خانیوال، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مظفر گڑھ سمیت ملک کے متعدد شہروں میں جاری ہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہروں کے دوران پولیس بھی کافی متحرک نظر آئی اور ان کی جانب سے کچھ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اور پولیس کے مطابق ضلع بھر میں گشت بڑھا دیا گیا ہے۔

ہفتے کو جاری ایک بیان میں پولیس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ’سکیورٹی ہائی الرٹ‘ ہے اور شہری دورانِ سفر ضروری شناختی دستاویزات اپنے ساتھ رکھیں اور دورانِ چیکنگ پولیس سے تعاون کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button