eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

‘جس دن فارم 45 اپ لوڈ ہوئے اس دن نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا’

تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جس دن فارم45 اپ لوڈ ہوئے اس دن نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما فوادچوہدری نے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے صدراتی امیوار کے حوالے سے کہا محمود خان اچکزئی کی صدر کیلئے نامزدگی بہترین فیصلہ ہے، اب نوازشریف کس منہ سےمحمودخان اچکزئی کی مخالفت کریں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن فارم45ویب سائٹ پراپ لوڈ کرنے سے ڈر رہاہے،جس دن فارم45 اپ لوڈ ہوئے اس دن پنڈورا باکس کھل جائے گا۔

انھوں نے اپنے خلاف کیسز کے حوالے سے کہا کہ میرے خلاف بوگس نیب کا ایک کیس بنایاگیا ہے۔

اس سے قبل فواد چوہدری کو جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر سہیل تھیم کی عدالت میں پیش کیا گیا، وکیل نے کہا ہتھکڑی لگا کر پیش کرنا نہ پی پی سی قانون میں ہے نہ جیل مینوئل میں، سابق وزیرفوادچوہدری کوہتھکڑیاں صرف تضحیک کیلئے لگائی جاتی ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے فوادچوہدری کی ہتھکڑی لگاکرعدالتی پیشی کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا، فواد چوہدری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں فراڈ کا مقدمہ درج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button