eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

سنی اتحاد کونسل نے اپوزیشن لیڈر کا نام فائنل کر لیا

سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب کو قائدحزب اختلاف بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عمرایوب وزیراعظم کے انتخاب میں بھی سنی اتحاد کونسل کے امیدوار تھے جب کہ وہ تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔

قبل ازیں اتوار کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کے خطاب کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے عمر ایوب کو خطاب کی دعوت دی تو سرکاری ٹی وی نے ان کی تقریر شروع ہوتے ہی نشریات بند کر دی۔ ان کی تقریر کے دوران ایوان میں گھڑی چور کے نعرے بھی لگائے گئے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں وزارت عظمیٰ کا الیکشن لڑنے کا موقع دیا، اللہ تعالیٰ کے بعد بانی پی ٹی آئی  کا شکر گزار ہوں، ان کے پاس چوری کیا ہوا مینڈیٹ ہے، ان کے چہروں سے ڈر، خوف اور شرمندگی نظر آئے گی، یہاں جو لوگ بیٹھے ہیں ان کے چہرے مرجھائے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button