eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

بھارت میں ہسپانوی خاتون سے اجتماعی زیادتی پر ریچا چڈھا کا شدید ردعمل

بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا اور ساؤتھ کے معروف اداکار مموٹی کے بیٹے اور اداکار ذوالقرنین سلمان نے بھارتی ریاست جھاڑکنڈ میں ہسپانوی بائیکر جوڑے پر حملہ اور خاتون سے 7 مقامی دیہاتیوں کی جانب سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ ریاست جھارکنڈ میں 7 نوجوانوں نے اسپین سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ اس کے خاوند پر بدترین تشدد بھی کیا۔

واقعے پر بھارتی اداکاروں نے اپنے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنی جانب تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ریچا شرما نے اس  عمل کو بوسیدہ اور بھارتی معاشرے کے لیے شرمناک قرار دیا ہے۔

انہوں نے مزید تحریر کیا کہ بھارتی شہریوں کا غیر ملکیوں سے بھی ویسا ہی رویہ جیسا وہ اپنی خواتین کے ساتھ رکھتے ہیں۔

ذوالقرنین سلمان نے خاتون کے شوہر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ یہ سن کر میں ٹوٹ سا گیا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ آپ دونوں حال ہی میں کیرالا کے کوٹائم آئے جہاں قریبی دوستوں نے انکے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا، جو کچھ انکے ساتھ ہوا ایسا مزید نہیں ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button