eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔

عدالت نے محسن نقوی اور وزیرِ اعظم کو بذریعہ سیکریٹری نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اس سے قبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا تھا کہ آپ کیوں کہہ رہے ہیں کہ تعیناتی غلط ہوئی ہے؟

درخواست گزار کے وکیل نے کہا تھا کہ آئین کے مطابق منتخب اور نگراں وزیرِ اعظم میں فرق ہے، نگراں وزیرِ اعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کا پیٹرن نہیں ہو سکتا، چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کا اختیار بطور پیٹرن وزیرِ اعظم کے پاس ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ تو آپ کہہ رہے ہیں کہ نگراں وزیرِ اعظم کے پاس یہ اختیار نہیں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button