eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلیے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع

پاکستان تحریک انصاف کے بانی کو رہا کرنے کی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی گئی یہ قرارداد پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے جمع کرائی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی کو رہا کرنے کی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ اسد قیصر کی جانب سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف غیر قانونی اور جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں اوار انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر قائم مقدمات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ انہیں عوام سے دور کرنے کے لیے مقدمات بنائے گئے ہیں۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف قانون کا غلط استعمال بند کیا جائے اور بانی سمیت پارٹی کے گرفتار دیگر رہنماؤں اور صحافیوں کو بھی فوری رہا کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button