eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

پونے دو ارب روپے سے زائد کا فراڈ کرنے پر معروف ٹک ٹاکر گرفتار

ایک ارب 81 کروڑ روپے کے بڑے ٹیکس فراڈ پر ٹک ٹاکر حسام مدنی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے مشہور ٹک ٹاکر حسام مدنی کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزم کو عبوری ضمانت منسوخ ہونے پرعدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام نے بتایا کہ ایک ارب 81 کروڑ روپے کے ٹیکس فراڈ پر ٹک ٹاکر کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

ملزم نے رکشہ ڈرائیور کے نام پر جعلی کمپنی بنائی۔ ملزم اور ساتھیوں نے کپڑے کے کاروبار کی آڑ میں فراڈ کیا۔

ایف بی آر نے بتایا کہ ملزم نے جعلی انوائسز کے ذریعے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ ملزم کے دیگرساتھیوں کو جلد گرفتار کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button