پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر میں لوگوں کو ہراساں کرنے والا جعلی اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن لیاقت چوک سے جعلی اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو پکڑلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پولیس یونیفارم استعمال کرکے شہریوں کو ہراساں کرتا تھا۔
گرفتار جعلی اے ایس آئی کی شناخت صبیح احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم سے اے ایس آئی کی وردی، یونیفارم، بیلٹ، بیرٹ اور دیگر بیچز برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایت پر گرفتار کیے جانے والے ملزم کیخلاف پاکستان بازار میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔