eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر جزوی یا مکمل حکومتی بندش کی مذمت کرتے ہیں، امریکا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پہلےبھی کہہ چکے ٹوئٹر سمیت انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر جزوی یا مکمل حکومتی بندش کی مذمت کرتے ہیں۔

میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں۔

پاکستان میں نئی حکومت بن گئی ہے اور ہم یقیناً اس حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ ان بنیادی آزادیوں کے احترام کی اہمیت پر زور دیتے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں مسابقتی الیکشن ہوا، کروڑوں لوگوں نے اپنی آواز سنائی۔

ترجمان نے کہا کہ انتخابات میں بے ضابطگیوں کی رپورٹس اور نتائج پر سیاسی جماعتوں کے چیلنج سامنے آئے، ان چیلنجز اور ان بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات ہونی دیکھنا چاہیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے مابین تعلقات کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، ان چیلنجز، بےضابطگیوں کی مکمل تحقیقات ہوتی دیکھناچاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button