کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے سامنے خاتون نے بچے کو سڑک پر جنم دے دیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف خاتون بچے کو جنم دینے کے بعد سڑک پر بے ہوش ہوگئی، قریب موجود اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو اسپتال منتقل کیا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر اور بچہ ٹھیک ہے۔
اس سے قبل گزشتہ سال جولائی میں سرگودھا میں دلخراش واقعہ پیش آیا تھا جہاں صحت کی ناکافی سہولیات کی وجہ سے خاتون نے سڑک کنارے بچے کو جنم دے دیا تھا۔
خاتون کے اہل خانہ نے ریسکیو 1122کنٹرول روم کو کال کی، جس پر لیڈی ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن ایمبولینس کےذریعےموقع پرپہنچی، اور ایمرجنسی سٹاف نے زچگی کا پراسس مکمل کیا۔
بعد ازاں خاتون اور نومولود کو بحفاظت اسپتال منتقل کر دیا گیا۔