eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

مجھے کسی بھی وقت قتل کیا جاسکتا ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں کسی بھی وقت قتل کیا جاسکتا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ ملک کی ایک بڑی سیاسی شخصیت نے بھارتی شہری جندال کے ذریعے اُن کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں کسی بھی وقت کہیں بھی قتل کیا جاسکتا ہے، میرے قتل کا منصوبہ پاکستان کی بڑی سیاسی شخصیت نے بنایا ہے۔

رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ دبئی میں اجرتی قاتلوں کو میرے قتل کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی ادائیگی کردی گئی ہے۔

اُن کا کہناتھا کہ ثبوت سے نشاندہی ہوتی ہے کہ یہ سب کچھ مریم نواز کے ایما پر کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button