eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو گرفتار

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ لطیف کھوسہ کو ڈیفنس روڈ سے گرفتار کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے شہباز کھوسہ نے بتایا کہ والد حلقے کے عوام کے ساتھ احتجاج کرنے جا رہے تھے، پولیس کی جانب سے گرفتار کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

شہباز کھوسہ نے بتایا کہ ہمیں نہیں معلوم لطیف کھوسہ کو کہاں لے کر گئے ہیں، وہ مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیلیے جا رہے تھے، معلوم ہوا ہے گرفتاری کے وقت تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او موجود تھے۔

دوسری جانب پولیس نے سلمان اکرم راجہ کو اچھرہ سے گرفتار کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button