اسرائیل نے مسجداقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر نئی پابندیاں لگا دیں۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیل نے رمضان کے پہلے جمعہ کو مسجداقصیٰ میں داخلے پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے پولیس نے مسجداقصیٰ کے اطراف رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔
حماس نے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان کے پہلے جمعہ کو مسجد اقصیٰ کا "محاصرہ” توڑ دیں اور قبلہ اول کا دفاع کریں۔
الاقصیٰ مسجد کا کمپاؤنڈ جو پرانے شہر میں ایک پہاڑی کے اوپر بیٹھا ہے مسلمانوں کے لیے دنیا کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔ اس جگہ کی یہودیوں کی طرف سے بھی تعظیم کی جاتی ہے جو اسے ٹمپل ماؤنٹ کہتے ہیں۔
اردن نے مقدس مہینے میں مسلمانوں کیلئے مسجداقصیٰ میں داخلے پر پابندیوں کی مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسجداقصیٰ جانے پر پابندی خطرناک اور ناقابل قبول عمل ہے، اسرائیل کے پاس مسجداقصیٰ جانے والوں پر پابندیاں لگانےکا اختیار نہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجداقصیٰ میں نمازیوں کے داخلےکو یقینی بنانا ناگزیر ہے