eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

پاکستانی بھینس نے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ایک مقابلے میں مستانی نامی بھینس نے تمام بھینسوں سے زیادہ دودھ دے کر نہ صرف مقابلہ جیتا بلکہ نیا ریکارڈ بھی بنا لیا۔

گزشتہ دنوں صوبہ پنجاب کے علاقے منڈی بہاؤ الدین میں بھینسوں میں سب سے زیادہ دودھ دینے کا مقابلہ ہوا جس میں نیلی راوی نسل کی مستانی نامی ایک بھینس نے مقابلے میں شامل تمام بھینسوں سے کہیں زیادہ (37 کلو سے زائد) دودھ دے کر نہ صرف آل پنجاب دودھ مقابلہ جیت لیا بلکہ سب سے زیادہ دودھ دینے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کی بھینس کے پاس تھا جس نے 24 گھنٹوں میں32 کلو دودھ دیا تھا۔

مستانی کے مالک حاجی افتخار باگڑی کا کہنا ہے کہ ان کی بھینس نے 37 کلو اور 50 گرام دودھ دے کر سب سے زیادہ دودھ دینے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے اور دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

دوسری جانب گوجرانوالا کے نجی ہوٹل میں عالمی ریکارڈ قائم کرنے والی بھینس کے اعزاز میں پاکستان بفیلو بریڈر ایسوسی ایشن کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بھینس کے مالک افتخار احمد باگڑی کو ایک لاکھ روپے انعام اور ٹرافی بھی دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button