eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

ٹرمپ اور پورن سٹار کےدرمیان مبینہ تعلقات پردستاویزی فلم جاری

ایک ایسے معاملے میں جس میں ڈونلڈ ٹرمپ اگلے اپریل میں نیویارک میں فوجداری عدالت کے سامنے پیش ہوں گے سابق پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز پرمشتمل ایک دستاویزی فلم میں جو پیر سے نشر ہونا شروع ہوئی۔ اس فلم میں 2006ء کے دوران سابق امریکی صدر کے ساتھ ان کے مبینہ تعلقات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

’اے ایف پی‘ کےمطابق انٹرویوز اور آرکائیو تصاویر کے ساتھ تقریباً دو گھنٹے پر محیط پیاکاک اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر نشر ہونے والی فلم "اسٹارمی” سٹیفنی کلفورڈ کی کہانی بیان کرتی ہے، جو اس کا اصل نام ہے۔

‘وہ کبھی صدر نہیں بننا چاہتے’

تفصیلات کے مطابق ڈینیئلز نے سارہ گبسن کی ہدایت کاری اور ایرن لی کار کی طرف سے تیار کردہ دستاویزی فلم میں دعویٰ کیا کہ جب وہ 2006 میں ٹرمپ سے ملی تھیں تو اس نے انہیں بتایا تھا کہ وہ "کبھی صدر نہیں بننا چاہتے”۔

45 سال قبل لوزیانا کے بیٹن روج میں پیدا ہونے والی پورن اسٹار نے مزید کہا کہ "لیکن ٹرمپ نے 2016 کے صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کی نامزدگی جیت لی اور یہیں سے مسائل شروع ہوئے”۔

ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر

پورن اسٹار دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے صرف خاموش رہنے کے لیے کاغذ کے ایک ٹکڑے پر دستخط کرنا تھے جب کہ پس منظر میں ایک دستاویز کی تصویر دکھائی گئی جس میں 27 اکتوبر 2016 کو صدارتی ووٹ سے قبل ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر کی منتقلی کا حکم دیا گیا تھا۔ اس کے بعد ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن کو شکست دے دی تھی۔

ڈینیئلز ٹرمپ کے ساتھ اپنے مختصر تعلقات کے عدالتی اور سیاسی اثرات کی وجہ سے مشہور ہوئیں تاہم ٹرمپ اس کی تردید کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ برسوں تک جاری رہنے والی مجرمانہ تحقیقات اور 2023ء میں ٹرمپ پر بے مثال فرد جرم عائد ہونے کے بعد جمعہ کو نیویارک کے ایک جج نے ان خفیہ مالیاتی منتقلیوں کے حوالے سے ان کے مقدمے کی سماعت اپریل کے وسط تک ملتوی کر دی جو 25 مارچ سے شروع ہونا تھی۔

اکاؤنٹنگ فراڈ کے 34 شمار

سابق امریکی صدر نے اپنے سابق وکیل مائیکل کوہن کے ذریعے ڈینیئلز کو منتقل کی گئی رقم کو چھپانے کے لیے اپنی رئیل اسٹیٹ ایمپائر ٹرمپ آرگنائزیشن کے اکاؤنٹس میں ردوبدل کرنے کے الزام میں قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی جو ان کے سخت دشمن بن گئے۔

دوسری جانب نیویارک میں استغاثہ اور سٹورمی ڈینیئلز کا کہنا ہے کہ "معاہدے میں یہ شرط عائد کی گئی تھی کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ اپنے متفقہ تعلقات کے بارے میں خاموش رہیں گی‘‘۔ اس معاہدے کے 10 سال بعد ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں داخل ہوئے اور ان کی میلانیا سے شادی ہوچکی تھی۔

اس کیس میں جو 2018ء میں سامنے آیا تھا ٹرمپ پر اکاؤنٹنگ فراڈ کے 34 الزامات لگائے گئے تھے، جن کی سزا انتہائی سنگین مقدمات میں زیادہ سے زیادہ 4 سال قید ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button