eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر دہشت گردوں کا حملہ، 8 حملہ آور ہلاک

گوادر میں سکیورٹی فورسز نےگوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پرکالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام 8 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق بی ایل اے کے دہشت گردوں نےگوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پرحملہ کرنےکی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں نےگوادر کمپلیکس میں گھسنےکی کوشش کی جو فورسز نے بروقت کارروائی سے ناکام بنائی۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں بی ایل اے کے تمام 8 حملہ آور مارےگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں فائرنگ سے قبل دھماکے بھی سنےگئے۔

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں پاسپورٹ آفس، الیکشن کمیشن آفس سمیت دیگر سرکاری اداروں کے دفاتر بھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button