پشاور میں کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ جے این ون سامنے آگیا، خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے 2 ملازمین وائرس سے متاثر ہوگئے۔
ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے 2 ملازمین جے این ون وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنےکے لیے اقدامات کرنےکی ہدایت کی ہے۔
مراسلے کے مطابق رواں سال صوبے میں کورونا سے متاثرہ 9 مریض سامنے آئے ہیں۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کا کہنا ہےکہ جے این ون ویریئنٹ کا پھیلاؤ 83 فیصد ہے،کورونا کے جے این ون ویریئنٹ سے شرح اموات کم ہے، وائرس سے متعلق پبلک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔